۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/حجت الاسلام یعقوب بشوی نے جامع مسجد علی آباد ہنزہ گلگت میں نمازِ جمعہ سے پہلے خطاب میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت اور مسئلہ فلسطین پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالم اسلام کی بے حسی قابلِ مذمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام یعقوب بشوی نے جامع مسجد علی آباد ہنزہ گلگت میں نمازِ جمعہ سے پہلے خطاب میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت اور مسئلہ فلسطین پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالم اسلام کی بے حسی قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 57 سنی ممالک لاکھوں فلسطینی سنی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ ایک شیعہ ملک ایران اپنے لیے خطرات مول رہا ہے در اصل ہم مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں، چاہیے وہ وہابی ہوں یا یہودی۔

شیخ محمد یعقوب بشوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، کہا کہ قرآن کریم مسلم امہ پر کفار کی ہر قسم کی بالادستی کی نفی کرتا ہے اور امت مسلمہ کی قدرت و شوکت کی بات کرتا ہے آج ہم اقتصاد، سیاست، تعلیم، تربیت، ثقافت اور ہر دوسرے میدان میں کفار کے زیر تسلط ہیں، اس کی اصلی وجہ فاسد تعلیمی نصاب اور سسٹم ہیں اس سسٹم کی بہت سی خرابیاں ہیں جس کی وجہ سے مسلمان بچہ انگریز بن کر نکلتا ہے ہم معدنیات کے اعتبار سے دنیا کے امیر ترین خطے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن مقامی ماہرین کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے محرومی کا شکار رہے ہیں۔ ماہرین تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں سے بنیں گے آج تک گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں نے ایک سائنسدان قوم کو نہیں دیا تعلیمی ادارے فلسفہ تعلیم سے بے خبر ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹکنالوجی اور سائنسی شو کے بجائے کتا شو کروا کر مغربی جہنمی کلچر کو مسلط کرنے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ 14اگست یومِ آزادی ہے، ہم نے گلگت بلتستان کو آزاد کروا کر پلیٹ میں رکھ کر پیش کیا تها، لیکن بعض ناانصاف لوگوں نے ابهی تک ہمیں پاکستانی قبول نہیں کیا ہے۔

اس موقع پر جامعہ الزہراء ہنزہ کے پرنسپل اور امام جمعہ ہنزہ نے حجت الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی گلگت آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں باعثِ فخر قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .